لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لیا گیا. سٹار بلے باز سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ آف انڈیا کے سلیبس میں شامل ہیں. جہاں ان کے علاوہ سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی ، دھونی ، اے بی ڈی ویلیرز اور کرس گیل کی تصویریں شایع کی گئی ہیں جبکہ کالم کی دوسری جانب کھلاڑیوں کے مختصر نام، نک نیم، لکھے گئے ہیں اور درست تصویر کو درست نک نیم سے ملانے کا کہا گیا ہے. بابر اعظم کا نک نیم بوبی لکھا گیا ہے. اس سے قبل بابر اعظم کو انگلش کاونٹی فرنچائزکےلیے بھی رول ماڈل کے طور پر منتخب کیا گیا تھا. اب بھارت میں بابر اعظم کی پذیرائی ان کی عالمگیر شہرت کا اعتراف ہے.
بابر اعظم کو بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لیا گیا
اپریل 01, 2023
0

