ولیم سن کی ایسی حالت دیکھ کر پاکستانی اتنے خوش کیوں ہو رہے ہیں، وجہ جان کر آپ بھی ایک بار سوچیں گے ضرور

0

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن  میچ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے . اور ان کو پائوں کی ایسی شدید چوٹ آئی کہ میڈیکل سٹاف کو انھیں اٹھا کر گراونڈ سے باہر لے جانا پڑ گیا. لیکن سوشل میڈیا پر ان کی تصویر دیکھ کر پاکستانی شائقین کرکٹ کے کمنٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کافی خوش ہیں یا یوں کہیے کہ پرسکون ہیں. گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران کین ولیمسن فیلڈنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے اور میڈیکل سٹاف انھیں اٹھا کر باہر لے کر گیا. جس کے بعد اب خبریں ہیں کہ ولیم سن پورے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں.. لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستانی اس ساری صورتحال پر خوش کیوں ہیں.. اس کی وجہ یہ ہے کہ ولیم سن نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے نامزد سکاڈ کا حصہ بننے سے انکار کرتے آئی پی ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا تھا.. اور وجہ صرف اور صرف انڈین پریمیر لیگ سے ملنے والا پر کشش پیسہ تھا. پاکستانی شائقین کرکٹ ولیم سن کے فیصلے پر بےحد مایوس تھے.. لیکن گزشتہ روز جو کہ آئی پی ایل 2023 کا پہلا دن تھا،، ولیم سن چوٹ کھا کر زخمی ہوئے ہیں اور ایک دعوے کے مطابق شایر وہ اب ایونٹ کا حصہ نہیں رہیں گے. پاکستانی شائقین کرکٹ نے اس پر مگر مچھ کے آنسو تو بہالیے لیکن ساتھ ہی ساتھ انھوں نے انجری کو لالچ کا انجام قرار دے کر اس پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !