پیرس /لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مقیم مشہو رپاکستانی ڈیزائنر محمود بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوںنے ڈیم فنڈز کےلئے 25لاکھ روپے دیے تو ثاقب نثار نے اس پر بنایا گیا جھوٹا کیس ختم کردیا۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال میں اضافی فیس کا الزام لگا کران پر بے بنیاد کیس بنا دیا ، لیکن جب انھوںنے ڈیم فنڈز کےلئے 25لاکھ روپے دیے تو ثاقب نثار نے کیس ختم کردیا۔ انھوںنے مزید کہا کہ جب ثاقب نثار ہسپتال آئے تو ایسا لگا جیسے کسی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے اور ثاقب نثار مولا جٹ کا کردار اداکررہے ہیں۔ انھوںنےمزید کہا کہ ثاقب نثار نے ان پر ذاتی حملے کیے،انھیں ڈاکو کہا اور ان کے کپڑوں پر بھی غیر مناسب ریمارکس دیے۔اور ان کے پاسپورٹ تک ضبط کروا لیے۔
ثاقب نثار نے مجھ پر جھوٹا کیس بنوایا، اور 25لاکھ روپے لے کر کیس ختم کیا، فرانس میں مقیم مشہور پاکستانی شخصیت کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
اپریل 03, 2023
0
