محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی، پہلا میچ کب کھیلنے والے ہیں، اہم خبر

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ بائولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا سگنل دے دیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی قومی ٹیم میں جلد دوبارہ واپسی متوقع ہے۔ اگر محمد عامر قومی ٹیم میں واپس آتے ہیں تو اس سے پہلے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔کیونکہ 2019میں عامر نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بھی عامر کی ممکنہ واپسی کی کئی بار حمایت کرچکے ہیں ۔ شاہد آفریدی ،یونس خان  اور دیگر کئی سینئرز نے عامر کو سخت بیان بازی سے باز رہنے اور کارکردگی پرتوجہ دینے کی بھی صلاح دے رکھی ہےلیکن یہ بات بھی دیکھنا اہم ہوگا کہ کرکٹ پاکستان کو اس وقت دستیاب پیس بیٹری جس میں شاہین شا ہ آفریدی،حارث رئوف، نسیم شاہ، محمد وسیم جونئیر اور نوجوان فاسٹ بائولر احسان اللہ بھی شامل ہیں، کیا 31سالہ عامر دوبارہ شامل ہونے کے بعد اپنی جگہ برقرار رکھ پائیں گے، پھر یہ بھی کہ حال ہی ہوئے پی ایس ایل ایونٹ اورر ٹی ٹین لیگ میں محمد عامر کی کارکردگی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں رہی۔ جبکہ موجودہ وقت میں دنیا بھرکے فاسٹ بائولرز کی گیندوں کی فی گھنٹا رفتار بہت زیاد ہ اہمیت حاصل کرچکی ہے تاہم محمد عامر کی گیندبازی میں پہلے جیسی تیز رفتاری دیکھنے کو نہیں مل رہی ،ان سب باتوں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ محمد عامر کو ٹیم میں واپسی کے بعد سخت مقابلیاتی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !