دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل کے سنسنی خیز میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے نوجوان بلے باز نے آخری اوور میں پانچ چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلوا دی. گز شتہ روز کھیلے گیے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 204 رنز بنائے. اس طرح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو میچ جیتنے کے لیے 205 رنز بنانا تھے. کولکتہ نے ہدف کا انتہائی جاندار اور دلیرانہ انداز میں تعاقب شروع کیا. لیکن آخری اوور میں میچ یکطرفہ ہو چکا تھا کیونکہ کولکتہ کو جیتنے کے لیے 29 رنز بنانا تھے. گیند یاش دیال کو تھما دی گئی جن کا سامنا لیفٹ ہینڈڈ بلے باز رنکو سنگھ کر رہے تھے. رنکو سنگھ نے دنیائے کرکٹ کو 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل کی یاد دلاتے ہوئے یاش دیال کو لگاتار پانچ چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلوا دی.
آخری اوور میں 29 رنز درکار تھے، پھر وہ ہوا جو جس نے دیکھا، پلک جھپکنا بھول گیا
اپریل 10, 2023
0

