ٓمیرے بعد بچوں کا بہت خیال رکھنا،انھیں کبھی اکیلا مت چھوڑنا جھگڑا کرکے گھر سے باہر جانے والے شوہر کو بیوی کا واٹس ایپ میسج آیا بھاگا بھاگا گھر آیا تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑی

0

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کے فون کال نہ اٹھانے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نندنی نے گوتم سے کالج کے پیار کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے تھے۔گوتم بیوی سے کسی بات پر جھگڑا کر کے باہر چلا گیا۔ جس کے بعد نندنی نے اسے فون کالز کیں لیکن اس نے فون کالز نہیں اٹھائیں۔ جس کے بعد گوتم کے موبائل فون پر اس کی بیوی کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا جس میں بیوی نے اسے کہا کہ جلدی گھر آکر بچوںکو کھانا کھلادینا اور میرے بعد بچوں کا خیال رکھنا۔ گوتم نے گھبر ا کرنندنی کے نمبر پر فون کالز کیں لیکن نندنی نے فون نہیں اٹھایا۔ جس پر و ہ جلدی سے گھر پہنچا،جہاں اسے اپنی بیوی کی پھندہ لگی لاش نظر آئی۔ پولیس مختلف زاویوں سے واقع کی تحقیقات کررہی ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !