لاس اینجلس(مانیٹرنگ ٖڈیسک)امریکہ کے اداکار بریڈپٹ نے اپنا گھر 40ملین ڈالر میں بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کےلیے اب انھیں گاہک بھی مل گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ لاس فیلیز کے پڑوس میں موجود اپنے اس تقریباً 30 سال پُرانے وسیع و عریض گھر کو جنوری سے بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ امریکہ میڈیا کے مطابق اداکار اپنی جائیداد 40 ملین امریکی ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں۔جس کیلئے انہیں خریدار بھی مل چکا ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم لگ بھگ گیارہ ارب روپے بنتی ہے۔یہ وہ گھر ہے جہاں بریڈ پٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی نے اپنے چھ بچوں کی پرورش کی۔ بریڈ پٹ نے 1.9 ایکڑ پر مشتمل اپنی اس جائیداد کو بیچنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی سے طلاق کے بعد لاس
اینجلس میں چھوٹا گھر تلاش کر رہے ہیں

