عمران خان کی ریلی میں ایک ارب پتی نوجوان نے ان کا راستہ روک لیا، وہ کروڑوں روپے کی کتنی درجن گاڑیاں لے آیا تھا، جانیے

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پر عمران خان کی گاڑی کو روک کر انھیں سیلوٹ پیش کرنے والانوجوان ان کا بہت بڑا دیوانہ نکلا۔ اس نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر انھیں بگی پر بٹھانے کےلئے جرمن نسل کا ایک انتہائی خوبصورت گھوڑا بھی منگوا لیا۔ جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ان سب باتوں کا انکشاف  معروف صحافی یاسر شامی کے ویڈیو انٹرویو کے دوران ہوا۔ عمران خان کی اسلام آباد آنے والی ریلی میں ایک ارب  نوجون اپنی عالیشان اور انتہائی بیش قیمت  گاڑیوں کا قافلہ لے کر شریک ہوگیا۔ اوراس نے موٹروے پر قافلے کو روک کر عمران خان کو سیلوٹ کیا۔ جس کے بعد عمران خان نے اعزاز کے طور پر اس نوجوان کی گاڑی کے بارے میں حکم دیا کہ وہ قافلے کی رہنمائی کرے گی۔ ثاقب چدھڑنامی چنیوٹ کے رہائشی اس نوجوان کےپا س بے تحاشہ دولت کے انبار ہیں۔ وہ 48کنال کے ایک محل نما گھر میں رہتا ہےجس میں درجنوںعالیشان گاڑیاں بھی ہیں،گھوڑوں کا فارم بھی ہے اور نہ جانے کیا کیا کچھ ہے۔ریلی میں شرکت کے دوران اس نوجوان کی دو  گاڑیوں کو حادثہ بھی پیش آیا۔مرمت کا خرچہ بھی لاکھوں روپے ہے۔ جب یقینی طور پر اس ریلی میںاس کی درجن بھر گاڑیوں کا جلنے والا پٹرول بھی لاکھوں روپے کا ہوگا۔تاہم ثاقب چدھڑ نامی اس نوجوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذات کی خاطر کبھی انھوںنے اس طرح کے اخراجات کو شمار تک نہیں کیا۔اس نے جرمن نسل کا خوبصورت خاص طور پر عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے موقع پر انھیں گفٹ کرنے کےلئے خریداہے۔جس کو وہ بگی پر لگائے گااور یہ بگی عمران خان کو پورے اعزاز کے ساتھ لے کر جائے گی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !