افغانستان کے خلاف شکست گلے پڑ گئی،شاداب خان کی چھٹی کی تیاریاں ہورہی ہیں

0


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے  کی نائب کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔دونوں فارمیٹس میں شاداب خان پاکستان کے بہترین آل رائونڈکرکٹر کے طور پر سامنے آئے ہیں لیکن اب انھیں نائب کپتانی سے ہٹائے جانے پر غور کیا جا رہاہے۔پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے 24 سال کے شاداب خان 2020 میں نائب کپتان بنائے گئے تھے۔دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابراعظم کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔اس ماہ جب قومی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی 20 میچز میں کپتان بابراعظم سمیت 5 سینئر کرکٹرز کو آرام کروایا تو شاداب خان نے قیادت کے فرائض انجام دیے لیکن دونوں سیریز میں بطور کپتان شاداب خان کو 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپریل میں ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کوبھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔، پاکستان سپر لیگ 2023 میں دائیں ہاتھ کے بولر اسامہ میر نے ملتان سلطانز کے لیے 12میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں اور افغانستان کے خلاف سیریز میں انہیں تین ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ عماد وسیم یا شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !