سلمان خان کو 30اپریل کو قتل کردیاجائے گا پولیس کواطلاع دے دی گئی،سکیورٹی ادارےمتحرک

0

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کےنامور اداکارسلمان خان کے قتل کےلئے ایک اور دھمکی آمیز کال موصول ہوگئی جس میں قتل کی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی۔ فون کالر نے کہا کہ وہ 30اپریل کو سلمان خان کو قتل کردے گا۔بھارتی میڈیاکےمطابقگزشتہ روز ممبئی کے مین پولیس کنٹرول روم میں پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے کہا کہ وہ سلمان خان کو 30 اپریل کوموت کےگھاٹ اتار دے گا۔رپورٹ کے مطابق اس فون کال کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغازشروع اور نمبر کی جگہ پتا لگانے کی کوششیں شروع کردیں،  پولیس نے تکنیکی مدد سے فون کال کی جگہ کا پتا لگالیا جس کے مطابق کال ممبئی سے 70 کلومیٹر دور کے علاقے سے کی گئی تھی۔بھارتی پولیس کے مطابق علاقے میں کارروائی کرکے معلوم ہوا کہ کال 16 سالہ لڑکے نے کی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، لڑکے کا تعلق راجستھان کے شہر جودھپور سے ہے، مزید قانونی کارروائی اور لڑکے کا ارادہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !