حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نےبیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کویہ فرماتےہوئے سناکہ ایک شخص کی موت کاجب وقت آگیا اوروہ اپنی زندگی سےبالکل مایوس ہوگیا تواس نےاپنے گھر والوں کووصیت کی کہ جب میری موت ہوجائے تومیرے لیےبہت ساری لکڑیاں جمع کرنااوران میں آگ لگادینا ۔ جب آگ میرے گوشت کوجلاچکے اور آخری ہڈی کوبھی جلادے توان جلی ہوئی ہڈیوں کوپیس ڈالنا اورکسی تندہواوالے دن کاانتظار کرنااور (ایسے کسی دن) میری راکھ کودریا میں بہا دینا۔اس کے گھر والوں نے ایسا ہی کیا لیکن اللہ تعالیٰ نےاس کی راکھ کو جمع کیا اور اس سےپوچھا ایسا تونے کیوں کروایا تھا؟ اس نے جواب دیا کہ اے اللہ تیرے ہی خوف سے ! اللہ تعالی نےاسی وجہ سے اس کی مغفرت فرمادی ۔حضرت عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نےآپ ﷺ کویہ فرماتے سنا تھا کہ یہ شخص کفن چورتھا۔
جب میں مر جاوں تو میری لاش کو جلا دینا اور ہڈیوں کو پیس کر کسی دریا میں بہا دینا یہ وصیت کرنے والا شخص جب اللہ کے دربار میں پیش ہوا تو کیا ہوا
اپریل 11, 2023
0

