ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ اور آیر لینڈ کے مابین جمعہ 31 مارچ کو کھیلے گیے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران اس وقت ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیٹنگ آرڈر میں کچھ تبدیلی کی. اور حیران کن طور پر رونی تلودکر اور لٹن داس پہلے بیٹنگ کےلئے آ گئے. یہ معاملہ بنگلہ دیشی اور بھارتی سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث رہا. اور قیاس آرائیاں ہونے لگیں. لیکن جلد ہی اس معاملے کے پیچھے چھپی ہوئی بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی حکمت عملی سامنے آگئی. جو یہ تھی کہ لٹن داس اور رونی تلودکر دونوں ہندو تھے. جبکہ عام روٹین میں اوپننگ کرنے والے تمیم اقبال اور نعیم الحسن روزے میں تھے. چنانچہ اس بات کا خدشہ درپیش تھا کہ اوپنرز روزے میں پیاس کے ڈر سے پاور ہٹنگ سے گریز کریں گے. چنانچہ شکیب الحسن نے دونوں ہندو بلے بازوں کو اوپنر بھیج دیا. تاہم یہ حکمت عملی زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی کیوں دونوں اوپنر 5 اور 14 کے انفرادی سکورز پر چلتے بنے اور بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 124 رنز ہی بنا سکی.جس کی وجہ سے اسے سات وکٹوں سے شکست ہوئی.
شکیب الحسن نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں اوپننگ کےلئے دو ہندو بلے بازوں کو کیوں بھیج دیا تھا
اپریل 05, 2023
0

