خاتون شوہر کی لاٹری خریدکر پیسے ضائع کرنے کی عادت چھڑوانا چاہتی تھی، اس نے آخری ٹکٹ خود خریدا تو کیا ہوا، ناقابل یقین رپورٹ

0

 خاتون اپنے شوہر کے لاٹری ٹکٹ خریدنے 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی کہانی بے حد دلچسپ ہے۔ درحقیقت یہ خاتون اپنے شوہر سے بے حد تنگ تھی جو ہر مہینے لاٹری ٹکٹ خریدنے کی لت میں مبتلا تھا۔ گلینڈا اپنے خاوند کو سمجھاتی کہ کمپنیاں لاٹری ٹکٹ کا جھانسہ دے کر لوگوں سے لاکھوں ڈالرز بٹور لیتی ہیں ۔ اور اس نے کبھی نہیں سنا کہ اس کے کسی جاننے والے نے آج تک کبھی لاٹری ٹکٹ جیتا ہو۔لیکن گلینڈا کاشوہر اس امید پر کہ شاید ان دونوں کے دن پھر جائیں، اپنی بیوی کی باتیں ایک کان سے سن کردوسرے سے نکال دیتا۔


اس پر گلینڈا نے اپنے شوہر کو ایک سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی تھی کہ لاٹری ٹکٹس کا کھیل سب جھوٹ اور دھوکا ہے۔ اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگلی بارلاٹری ٹکٹ وہ خود خریدے گی ۔اور اگر انعام نہ نکلاتو پھر پیسے ضائع کرنے کا یہ سلسلہ ہمیشہ کےلئے بند کرنا ہوگا۔ اس کاشوہر یہ شرط مان گیا۔ گلینڈا بلیک ویل نے ایک شاپ سے لاٹری ٹکٹ خریدا ،اسے یقین تھا کہ انعام نہیں نکلے گا اسلئے وہ خوش تھی کہ اس کے اس پلان سے اس کا شوہر فضول خرچی سے باز آجائےگا۔ لیکن قسمت کا کھیل دیکھیے، گلینڈا بلیک ویل کے خریدے گئے اس ٹکٹ کا نمبر لگ گیا اور اس کو ایک کروڑ ڈالرز یعنی پاکستانی لگ بھگ تین ارب روپے  کی انعامی رقم مل گئی۔ اپنے شوہر کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرنے والی گلینڈا خود غلط تو ثابت ہوگئی لیکن حادثاتی طور پر دونوں میاں بیوی پر روپےکی بارش ہوگئی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !