لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج ان سے ملنے آئے تھے۔میں نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ و ن ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کپتان برقرار ہیں گے۔اور پھر ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیا۔نجم سیٹھی نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا " اس لیے وہ تمام لوگ جو جھوٹے خوف پھیلا رہے تھے آج ان کی دال نہیں گلی۔"واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام دیے جانے اور پھر گرین شرٹس کو افغانستان کے خلاف ہوئی شکست پر پی سی بی کو رمیز راجہ، عاقب جاوید ،راشد لطیف اور کچھ دوسرے مبصرین تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اور بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کے حوالےسے بھی شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
میں کپتان رہوں گا یا نہیں؟ نجم سیٹھی نے بابراعظم کو دو ٹوک جواب دے دیا
اپریل 05, 2023
0

