ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن تھا، جیتنے کےلئے صرف 31رنز چاہیے تھے،ہم نے سوچا باقی رنز کل آکر بنائیںگے لیکن پھر اچانک اس رات وہ ہوا کہ میں جاگ جاگ کر دعائیں مانگتا رہا، انضمام الحق کی حیران کن آپ بیتی

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان انضمام الحق ماضی میں پاکستانی ٹیم کےدورہ نیوزی لینڈ کی ایک دلچسپ یادگار شئیر کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ان کی ایک غلطی کی وجہ سے پاکستان کو سیریز شکست ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ یہ 2003کی بات ہے جب پاکستانی ٹیم دورہ نیوز ی لینڈ پر گئی تھی اور پاکستان کو سیریز میں 1-0کے خسارے کا سامنا تھا۔لیکن دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط تھی اور پاکستان کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیتنے کےلئے صرف 31رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ کریز پر کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف موجود تھے۔ شام ہوچکی تھی اور بادلوں کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ہی اندھیرا بڑھ چکا تھا۔ایسے میں امپائرز نے بلے بازوں کو پیشکش کی کہ اگروہ چاہیں تو کم روشنی کی وجہ سے چوتھے روز کا کھیل وقت سے پہلے ختم کیا جا سکتا ہے۔تب میں نے سوچا کہ پانچواں پورا دن باقی ہےاور صرف 31ہی رنز بنانا باقی ہیں۔ ہم میچ آرام سے جیت سکتے ہیں اس لیےکم روشنی میں مزید کھیلنے کا رسک لینے کی بجائے باقی ماندہ ہدف اگلے ہی دن پورا کر لیں گے۔ تب ہم نے ڈریسنگ روم واپس جانے کا فیصلہ کیا اور چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ لیکن یہ بات میرے دھیان میں بالکل بھی نہیں آئی کہ جس کم روشنی کی وجہ سے ہم نے کھیل چھوڑا ہے ۔اس کی وجہ آسما ن پر موجود گہرے بادل ہیں۔جن کے اس رات برسنے کے قوی امکانات تھے۔اوروہی ہوا۔ ہم ہوٹل میں اپنے کمروں میں جاکر سونے کی تیاری کرہی رہے تھے کہ مجھے اپنے روم کی کھڑکی سے بارش کی آواز اور خوشبو آنے لگ گئی۔ کچھ دیر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہی انتہائی تیز بارش شروع ہوگئی اور میں شدید پریشانی کے عالم میں اپنے بستر سے اٹھا اور کھڑکی کےپاس جا کر بیٹھ گیا۔ میں نے اللہ سے دعا مانگنا شروع کردی کہ یہ بارش رک جائے ورنہ میچ ڈرا ہوجائے گا اور ہم سیریز ہار جائیں گے۔ مجھے یاد ہے کہ اس رات میں وقفے وقفے سے اٹھ کر کھڑکی سے باہر دیکھتا رہااور دعا مانگتا رہا۔ بارش کب رک جاتی کب پھر شروع ہوجاتی۔ میں رہ رہ کر خود کو کوسنےلگ گیا کہ کاش کھیل جاری رکھ کرٹارگٹ پورا کرکے ہی واپس آتا۔ خیر اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ پانچویں دن مطلع صاف تھا ،اگرچہ گرائونڈ گیلا تھا لیکن ہم نے سکور پورا کرکےسیریز برابرکی ۔تب جا کر میری جان میں جان آئی






ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !