پورٹ الزبتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) جیک کالس ایک جنوبی آل رائونڈ کرکٹر رہ چکے ہیں جنھیں بلاشبہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین آل رائونڈرز میں شمار کیا جانا بے جانہ ہوگا۔کیلس دنیائے کرکٹ کے ٹاپ رینکنگ بلےبازوں میں سے ایک تھے جبکہ میڈیم پیس سے سوئنگ بائولنگ پر بھی انھیں عبور تھا۔ پرانے گیند سے ریورس سوئنگ پر بھی کیلس کو خاص مہارت حاصل تھی جبکہ کیلس جنوبی افریقہ کے بہترین فلیڈرز میں بھی شمار ہوتے تھے۔کالس نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں62سنچریوں اوراور 144نصف سنچریوں کی بدولت 24ہزار سے زائد رنز بنائے تھے۔جبکہ دونوں فارمیٹ میں ان کی 565انٹرنیشنل وکٹیں بھی شامل ہیں۔ یہیں سے انداز ہ ہوتا ہے کہ انھوںنے اپنے ملک اور انٹرنیشنل کرکٹ کی کس حد تک خدمت کی ۔ لیکن ان کی نجی زندگی کو لے کر ایک ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ خواجہ سرا تھے۔کرکٹ کی ایک انتہائی معتبر ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کالس درحقیقت مرد نہیں بلکہ خواجہ سرا تھے۔جس پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی اور اس رائے کے حق میں اور اس کے خلاف دعوے سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کالس نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی گرل فرینڈز بھی بنا رکھی تھیں۔ بھلا ایک خواجہ سرا کے ساتھ کون سی گرل فرینڈز تعلقات رکھنا چاہیں گی ۔ لیکن کچھ اور لوگوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ان کی کوئی گرل فرینڈز وغیرہ تھیں۔ لیکن ان کے خواجہ سرا ہونے کے دعوے اس وقت دھرے کے دھرے ثابت ہوگئے جبکہ چند سال پہلے کالس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انھوںنے بچی کی تصاویر پر جوش انداز میں اپنے مداحوں کے ساتھ شئیرکیں۔تب جا کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ معاشرے میں کئی باتیں اس لئے پھیلا دی جاتی ہیں تاکہ ان پر لوگوں کی توجہ اور تجسس مائل ہوجائے۔ اس طرح ایسی افواہیں جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہیں۔جبکہ یہ سب کچھ حقیقت سے ہٹ کر رپورٹ کیا جاتا ہے۔
کیا جنوبی افریقی کرکٹر جیک کالس واقعی خواجہ سرا تھے،انتہائی دلچسپ رپورٹ
اپریل 09, 2023
0

