اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا نیا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انھوںنے کہاہے کہ ان کے خلاف سازش امریکہ نے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے لوگوں نے کی تھی۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آخری سال معیشت اوپر گئی، پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جس نے کورونا کا بہتر مقابلہ کیا، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں حکومت ملی، 2 سال کورونا میں لگ گئے، موجودہ حکومت کو تو بحران ملے ہی نہیں بحران تو ہمیں ملے تھے، کورونا کے بعد پوری دنیا میں مہنگائی آئی۔
میری حکومت کے خلاف سازش امریکہ نے نہیں بلکہ ان لوگوں نے کی تھی عمران خان کا نیابیان سامنےآگیا
اپریل 09, 2023
0

