یہ بچی تمھاری نہیں بلکہ ناجائز ہے خاتون طلاق لینے کے بعد روزانہ اپنے سابق شوہر کو طعنہ مارتی تھی اس پر والد نے تین سالہ بچی کےساتھ کیا کیا، انتہائی افسوسناک خبر

0




لاہور (مانیٹرنگ ہنجر وال میں ایک شخص نےاپنی تین سالہ بیٹی کو ا س بنا پر موت کے گھاٹ اتار دیا کے اس کی سابقہ بیوی اسے بچے کےناجائز ہونےکے طعنے دیتی تھی۔ پولیس کو ایک تین سالہ بچی کی موت کی اطلاع ملی جس پر معاملہ مشکوک دکھائی دیا۔پولیس نے بچی کا پوسٹ مارٹم کروانےکا فیصلہ کیا تاہم والد انکار کرکے طبعی موت کی رنگ دینےکی کوشش کرتا رہا۔لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانےکے اقدامات کیے اور اس دوران ہی والد کہیں فرار ہوگیا ۔ پوسٹ مارٹم میں بچی کا گلا دبا کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی تلاش کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی نے اسے بتایا تھا کہ یہ بچی تمھاری نہیں بلکہ کسی اور کی ہے۔سابقہ بیوی طلاق لے کرجا چکی تھی۔تین سالہ معصوم زہر ہ فاطمہ والد کے پاس رہتی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ اسے اپنی سابقہ بیوی کے کردار پر شبہ تھا اور اسی شبے کی بنا پر دونوں میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی تھی اور دونوں کے تعلقات خراب رہتے تھے جس کی وجہ سے اس نے بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ طلاق کے بعد اس کی بیوی اکثر و بیشتر اس سے رابطہ کرکے طعنہ مارتی تھی کہ تین سالہ زہرا فاطمہ اس کی نہیں بلکہ کسی اور شخص کی بیٹی تھی۔ ملزم کے مطابق اسے اپنی سابقہ بیوی کی یہ بات درست معلوم ہوتی تھی وہ نہیں چاہتا تھا کہ بچی کی وجہ سے لوگ اسے نظریں جھکا کر چلنے پر مجبور کریں اس لیےاس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !