ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور بھارتی رئیلٹی شوانڈین آئیڈل کے کئی سیزن کی میزبانی کروانے والی اداکارہ منی ماتھور نے شو کو فیک قرار دے دیا۔ انھوںنے چھٹے سیزن میں شو کر اچانک چھوڑ دیا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے شو کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی اور انڈین آئیڈل کو ‘فیک ’ قرار دیا۔ہدایت کار کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور نے بتایا کہ شو میں حقیقت کچھ بھی نہیں ہے، ایک دن ہمارے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور کہا دھرمیندر اور ہیما مالنی آرہے ہیں ، ہمیں کوئی ‘موومنٹ’ کرنا ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ سب کرتے تھوڑی ہیں بلکہ یہ تو اچانک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھے کہاگیا ایک امیدوار اپنے رشتے دار کو دیکھ کر حیران ہوگا لیکن اس امیدوار کو پہلے سے معلوم تھا وہ رشتے دار وہاں موجود ہے، اس پر میں نے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا
مجھے سب پتہ ہے یہاں کیا کچھ ہوتا ہے انڈین آئیڈل کی میزبانی چھوڑنے والی خاتون میزبان نے راز فاش کردیا
اپریل 10, 2023
0

