اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جاپانی کمپنی نے پاکستان کو روسی تیل اور نائیجیریا کی ایل این جی کی 35فیصد سستے داموں فروخت کی پیشکش کی ہے جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر پیشکش پاکستان کے قومی مفادات اور عالمی قوانین سے ہم آہنگ ہوئی تو مثبت جواب دیں گے۔ اس حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفارتخانہ طویل عرصہ پہلے ہی پاکستانی وزارت خزانہ کو اپنی رپورٹ بھجوا دیا ہے۔ جاپانی کمپنی ان پروپوزل میں ایک آئرش کمپنی کی شراکت دار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگا پٹرول عام آدمی کے بہتر معیار زندگی اوراس کی معاشی خود کفالت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ تمام اشیا کی قیمتیں تیل مہنگا ہونے سے براہ راست متاثر ہوتی ہیں۔ اگر پاکستان روس اور نائیجیریا سے سستی توانا ئی خریدنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔
پاکستان اب 35فیصد سستا تیل اور ایل این جی خریدے گا عام آدمی کو پٹرول کتنے کا ملے گا، آخر کار خوشی کی خبر آہی گئی
اپریل 11, 2023
0