پیسے نہیں ہیں، اس بار تنخواہیں اور پنشن نہیں دے سکتے حکومت نے دو ٹوک اعلان کر دیا

0

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اس بار ملازمین کو عید الفطر پر تنخواہوں کی ادائیگی سے معذرت کر لی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی سے صوبے کا دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔ صوبے کے پاس اس وقت 13ارب روپے موجود ہیں جبکہ تنخواہوں کی عید سے قبل ادائیگی کےلئے 45ارب روپے چاہئیں۔ وفاقی حکومت صوبے کو 20سے 25ارب روپے جاری کرے گی ۔ جس سے مفت کتابیں، آٹےکی فراہمی ، ہسپتالوں کے فنڈز اور صحت کارڈ جیسے منصوبو کےلئے رقم مختص کی جائے گی۔ لا اینڈ آرڈر کےلئے فنڈز  کی ادائیگی اس کے علاوہ ہے۔ چنانچہ سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشنوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !