اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو کینیڈا میں روز گار کے مواقع کی فراہمی کےکےلئے کینیڈا کی حکومت سے بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلوں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کینیڈا میں پاکستانی افرادی قوت کے مواقع بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے بھی کوششیں تیز کرنے پر غور کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کینیڈا ایک وسیع و عریض ملک ہے جو دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے۔ اور مقامی آبادی کم ہونےکی وجہ سے وہاں پر افرادی قوت کی ضرور ت اکثر و بیشتر رہتی ہی ہے۔
حکومت نے پاکستانیوں کو کینیڈا میں نوکریاں دلوانے کےلئے کوششیں تیز کردیں
اپریل 12, 2023
0

