اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فونز اور گاڑیوں سمیت 350سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق ہوم اپلائنسز ،ہائی ٹیک موبائل فونز ، گوشت، مچھلی ، سبزیوں پھلوں ، فرنیچر، جوتوں، آئسکریم ،پیٹ فیڈ، طبی آلات سمیت دیگر اشیا پر بھی ڈیوٹی ختم کم کی جارہی ہے۔حکومت کی جانب سے ان اشیا پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آر آوز کی میعاد 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگئی ہے جب کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ان ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیا سستی ہوجائیں گی۔ ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔
گاڑیوں ، موبائل فونزسمیت 350چیزوں پرڈیوٹی ختم یہ چیزیں اب سستی ہوکر کتنے کی رہ جائیںگی، بہت بڑی خوشخبری
اپریل 12, 2023
0

