شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچری کے پیچھے ٹنڈولکر کا ہاتھ

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 4 اکتوبر 1996 کا د ن پاکستانی کرکٹ کےلئے ایک تاریخ ساز دن تھا۔جب ایک نوجوان چندہی گھنٹوں میں عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بن گیا۔یہ نوجوان صاحبزادہ شاہد خان آفریدی تھےجنھوںنے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے کرکٹ گرائونڈ میں اس وقت کی عالمی چیمپئین سری لنکن ٹیم کےخلاف ایسی اننگز کھیلی جو اگلے 18برس تک ایک یادگار رہی۔ شاہد آفریدی نے صرف 37گیندوں پر 11چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 102رنز بنا کر اس وقت تک کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔انھوںنے یہ ریکارڈ اسی سری لنکن ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے سنتھ جے سوریا کے ہاتھوں سے چھین لیا تھا جنھوںنے چھ ماہ قبل پاکستان ہی خلاف 48گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔اگرچہ سری لنکا اس زمانے میں سپن اور فاسٹ بائولنگ کا ایک بہترین کمبی نیشن تھی ۔ مرلی دھرن، جے سوریا، دھرما سینا،اروند ا ڈی سلوا چمندا واس اور پروموڈویا وکراما سنگھے وہ بائولرز تھے جو لگ بھگ ہر ہی میچ میں سری لنکا کی جیت میںاپنی نپی تلی گیند بازی سے برابر حصہ ڈال رہے تھے ۔لیکن اس روز کسی کی بھی نہ چلی۔ اور ایک نوجوا ن جوشیلے پٹھان نے ان تجربہ کار گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا۔اس دن قائم ہونے والا دوسرا ریکارڈون ڈے میں پاکستان کا سب سے بڑا سکور 371رنز تھا۔لیکن شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے بارے میں ایک پہلو ایسا بھی ہے جس سے کم ہی لوگ آشنا ہیں۔تیز ترین سنچری کے اس ریکارڈ میں کہیں نہ کہیں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا بھی ہاتھ تھا۔یہ جاننا عجیب ہے لیکن سچ ہے۔ اور یہ بات خود شاہد آفریدی نے اس سنچری کے فوری بات ایک انٹرویو بھی بتائی تھی۔ اور وہ بات یہ تھی کہ جس بلے سے شاہد آفریدی نے وہ باری کھیلی تھی ۔وہ بلا سٹار بھارتی بلے باز سچن رمیش ٹنڈولکر کا تھا۔ شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ٹنڈولکر نے وہ بیٹ وقار یونس کو گفٹ کیا تھا۔ اور شاہد آفریدی نے بیٹنگ پر جاتے ہوئے وقار یونس سے وہ بیٹ خود مانگا تھا۔لیکن شایدخود سچن ٹنڈولکر کو بھی اس بات کا گمان نہیں تھا کہ ان کا وہ گفٹ کیا ہوا بیٹ کیا کرشمہ دکھانے والا ہے۔شاہد آفریدی کا وہ  ریکارڈ سال 2014تک قائم رہا۔پھر نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے 36گیندوں پر سنچری بنا کر صرف ایک گیند کم کھیل کر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔لیکن کورے اینڈرسن زیادہ خوش قسمت ثابت نہیں ہوئے کیونکہ اگلے ہی سال جنوبی افریقی بلےباز اے بی ڈی ویلئیرز نے 31گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا جو تاحال ون ڈے کی تیز ترین سنچری کے طور پر برقرارہے۔










ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !