اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی ایس ایل 8 میں جو نوجوان کھلاڑی ایک نئے ٹیلنٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آئے. صائم ایوب ان میں سے ایک ہیں. 19 سالہ صائم نے پشاور زلمی کی جانب سے کچھ انتہائی متاثر کر دینے والی اننگز کھیلیں. ان کا شاٹ سلیکشن بھی بے حد جاذب نظر تھا. خاص طور پر ان کے نو لک شاٹ کا خوب چرچا رہا. لیکن شایقین کرکٹ نے صائم ایوب کے بیٹنگ سٹائل میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز سعید انور کی جھلک دیکھی ہے. کئی لوگوں نے جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا صائم ایوب سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے متاثر ہیں. جس پر صائم نے پہلی بار لب کشائی کی ہے. انھوں نے کہا ہے کہ نہ تو وہ سعید انور بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی اے بی ڈی ویلیرز. بلکہ وہ صرف اور صرف خود اپنا پرفیکٹ ورژن بننا چاہتے ہیں.. اپنی الگ سے شناخت چاہتے ہیں. دیکھا جائے تو سعید انور سے صائم کا موازنہ اس لحاظ سے بھی عجیب ہے کیونکہ سعید انور 2003 میں ریٹائر ہو گئے تھے. جبکہ صائم صرف 19 سال کے ہیں. اگر کسی بلے باز کے سٹائل سے متاثر ہوں گے بھی تو اس بلے باز کا موجودہ دور سے تعلق ضروری ہے
صائم ایوب کس بلے باز کے سٹائل سے متاثر ہیں، قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار خود ہی بتا دیا
اپریل 13, 2023
0

