دبئی P7 دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت ہوگئی

0

دبئی ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک خیراتی نیلامی کے دوران دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت ہوگئی۔اس فروخت کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔اس نیلامی کے دوران انتہائی مطلوب اور نایان لائسنس پلیٹ اورفون نمبر نیلام ہوئے۔نیلامی میں ’P7‘ لائسنس پلیٹ کی 14 کروڑ 97 لاکھ 5 ہزار 356 ڈالرز کی فروخت نے سب سے مہنگی کار لائسنس پلیٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 2008 میں ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی نیلامی میں لائسنس پلیٹ ’1‘ 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔

نیلامی میں یہ کامیاب بولی ٹیلی گرام ایپ کے بانی پیول ویلیریے وچ نے لگائی تھی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !