نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل کے پندرہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں جس میں گزشتہ روز ممبئی انڈینزنے دکن چارجر ز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ میچ کافیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ دکن چارجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171رنز بنائے ۔ ممبئی انڈینز نے آخری اوور میں چار وکٹوں پر ٹاگٹ پورا کرلیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے 45گیندوں پر 65رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم میچ کے بعد انھوںنے اپنی اہلیہ کو ایک ویڈیو کال کی ہے جس کی ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے۔ روہت شرما کی اہلیہ انھیں بتا رہی ہیں کہ ہم ماں بیٹی نے میچ اپنے روم میں ہی دیکھا ہے۔ جبکہ روہت شرما نے اپنی اہلیہ کو بتایاکہ میچ میں سنسنی اتنی زیادہ تھی کہ انھوںنے ٹینشن میں آکر اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کے سار ے ناخن ہی چبا ڈالے ہیں۔
کل رات میچ کی ٹینشن میں روہت شرما نے اپنے جسم کی کون سی چیز ختم کر ڈالی کہ میچ ختم ہوتے ہی فوری طور پر اپنی اہلیہ سے فون پر رابطہ کرکے انھیں اطلاع دی
اپریل 12, 2023
0

