کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔ انھوںنے بتایا کہ جو دستاویزات مجھے موصول ہوئیں انھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارے لیے کوئی گنجائش ہی نہیں چھوڑی گئی بلکہ بھارت ہی فیصلہ کرے گا کہ ایونٹ کہاں ہونا ہے۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا جب میں پی سی بی میں آیا تو استفسار کیا تھا کہ کیا سابق سربراہ رمیز راجہ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کر دیے؟ قوائد و ضوابط کیا ہیں؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز موصول ہی نہیں ہوئی، پھر میں نے کافی بھاگ دوڑ کی۔
میں نے عہدہ سنبھالتے ہی پوچھا کیا رمیز راجہ نے یہ ضروری کام کر دیا ہے؟ تو پتہ چلا کہ اس کا تو ابھی تک کسی کو ہوش،خواب ہی نہیں تھا، تب میں نے بھاگ بھاگ کر یہ سب کچھ کیا، نجم سیٹھی نےسب کو حیرت میں ڈال دیا
اپریل 12, 2023
0

