کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ دنیا میں تو فورجی انٹرنیٹ کی سہولت ابھی تک کئی ملکوں میں بھی پوری طرح دستیاب نہیں ہے ۔تاہم بہت جلد چاند پر ایساضرور ممکن ہوتا دکھائی دے گا۔ امریکی سائنسی تحقیق کا ادارہ ناسا اپنے آرٹیمیٹس تھری کے مشن کے تحت اس پر کام کررہا ہے۔جس کا منصوبہ یہ ہے کہ جو انسان 5 دہائیوں بعد پہلی بار چاند کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، وہ وہاں 4 جی نیٹ ورک کی بدولت سوشل میڈیا سائٹس پر سیلفی شیئر کر سکیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا کی جانب سے 2023 کے دوران کسی وقت 4 جی کنکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنے والے سیٹلائیٹ کو چاند پر بھیجا جائے گا۔امریکی اسپیس کمپنی Intuitive Machines کی جانب سے رواں سال اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے نووا سی لینڈر چاند پر بھیجا جائے گا جس کے ساتھ نوکیا کا 4 جی بیس اسٹیشن بھی ہوگا۔
آپ چاند پر جا کر اپنے موبائل کا وائی فائی آن کریں انتہائی تیز رفتار 4G انٹرنیٹ آنا شروع ہوجائے گا ٹیکنالوجی کی دنیا کا شاندار کارنامہ
اپریل 02, 2023
0
