الریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے زائرین کو ممکنہ فراڈ سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔وزارت حج و عمرہ کی ہدایات کے مطابق زائرین نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں، دھوکے کا شبہ ہو یا فراڈ ہو جائے تو فوراً بینک اور متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔سعودی حکام کی جانب سے زائرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے زائرین 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم نہ لائیں۔واضح رہے کہ ا س سال بھی لاکھوں عازمین حج و عمرہ کےلئے سعودی عرب جائیں گے۔
پیسے ضائع ہوجائیں گے، ایک روپیہ بھی واپس نہیں ملے گا، سعودی عرب نے حج او ر عمرہ کےلئے آنےوالوں کو خبردار کردیا
اپریل 02, 2023
0
