ہوبارٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) 1999-2000میں مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر عبدالرزاق کی بھارت کے خلاف آل رائونڈ پرفارمنس نے پوری دنیا میں بھی ان کی صلاحیتوں کا ڈنکا بجا دیا تھا۔ یہ فروری 2000کی بات ہے۔ جبکہ ہوبارٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے تھے۔ پاکستان پہلے بیٹنگ کررہا تھا۔، اوپر کے بلے بازوں نے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اعجاز احمد اور محمد یوسف کے آئوٹ ہوجانے کے بعدآئوٹ آف فارم انضما م الحق ، معین خان اور وسیم اکرم کے اوپر تلے جلدی آئوٹ ہوجانے سے پاکستان دبائو میں آگیا۔اس موقع پر عبد الرزاق بیٹنگ کےلئے آئے ۔یہ ایک مشکل صورتحال تھی ۔ کیونکہ رن ریٹ بڑھانے کےلئے وکٹ گنوانے کا رسک موجود تھا جبکہ عبدالرزاق کے بعد تمام ٹیل اینڈرز ہی باقی تھے۔لیکن عبد الرزاق نے بڑی ہی دلیرانہ اننگز کھیلی اور زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انھوںنے وینکاٹش پرشاد، جاواگل سری ناتھ، دیباشش موہانتی اور سارو گنگولی سب کو ہی آہنی ہاتھوں لیا اوراپنے مخصوص انداز میں بائیں ٹانگ کو راستےسے ہٹا کر مڈ وکٹ ، مڈآن اور لانگ آف کے ایریا میں شاٹس کھیلتے رہے ۔انھوںنے چھکوں اور چوکوں کی بارش کرتے ہوئے صرف 52گیندوں پر 70رنز بنائے اور پاکستان 262رنز بنانےمیں کامیا ب ہوا۔بھارت نے اپنی اننگز کی شروعات زبردست اندا زمیں کی اور دونوں اوپنرز سارو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر نے چھ کی اوسط سے رنز بنانا جاری رکھے۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں99رنز بنے ۔ وسیم اکرم ، وقار یونس ، شعیب اختر اور ثقلین مشتاق چاروں کےخلاف بھارتی بلے باز پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے تیزی سے رنز بنا رہے تھے۔ اس موقع پر عبد الرزاق بائولنگ کےلئے آئے اور انھوںنے آتے ہی ایک شاٹ پچ گیند پر گنگولی کے بلے کا کنارہ لیااور شارٹ کور پرکھڑے شاہد آفریدی نے آسان کیچ پکڑلیا۔گنگولی بھارت کو ایک مستحکم شروعات فراہم کرکے دے جا چکے تھے۔سچن ٹنڈولکر انتہائی زبردست فارم میں تھے۔ ان کاسٹروک پلے اتنا سالڈ تھا کہ گیند بالکل بیٹ کے درمیانی حصے سے لگ کر گیپس میں جارہی تھی ۔ اور ٹائمنگ اتنی سالڈ کے بائونڈری پر کھڑے ہوئے فیلڈرز دس بارہ قدم دوری سے گزرنے والی گیند کو بھی نہ روک پاتے۔وی و ی ایس لکمشن عبد الرزاق کی ایک باہر جاتی ہوئی گیند کو چھیڑ کر معین خان کو کیچ تھما بیٹھے۔ جبکہ راہول ڈریوڈ وسیم اکرم کی گیند پیڈ پر کھا کر چلتے بنے۔ لیکن سچن ٹنڈولکر پاکستانی گیند بازوں کے خلاف ڈٹے رہے اوردفاعی کی بجائے جارحانہ سٹروک پلے جاری رکھا۔ٹنڈولکر شاندار93رنز پر کھیل رہے تھے۔اور شاید ہی کوئی بال انھوںنے بیٹ کیا ہو یا کسی گیند پربلے کا کنارہ لگا ہو۔ لیکن عبد الرزاق کی اگلی گیند ایک گڈ لینتھ گیند کو سچن ٹنڈولکر نے کریز میں کھڑے کھڑے کھیلنے کی کوشش کی ۔ لیکن یہ گیند پڑنے کے بعدشاید صرف ہاتھ کی چار انگلیوں کی چوڑائی کے برابر باہر نکلی ہوگی۔بس اتنی کہ اپنے پنجوں پر کھڑے ٹنڈولکر کے سیدھے بلے کو بھی چکمہ دے گئی اور آف سٹمپ کی چوٹی پر لگی۔ یوں ٹنڈولکر 93رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے اور پاکستان کو لاحق سب سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔عبد الرزاق نے تیز کھیلنے کی کوشش کرنے والے انیل کمبلے اور سری ناتھ کو بھی ان سوئنگنگ گیندوں پر کلین بولڈ کیا۔اور یوں انھوںنے 48رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا۔
بھارت کے خلاف عبد الرزاق کے تیز رفتار 70رنز اور پھر پانچ وکٹیں خطرناک ٹنڈولکر کو کیسے آئوٹ کیا،تاریخ کی شاندار پرفارمنسر میں سے ایک
اپریل 13, 2023
0

