نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ میں آخری اوور میں پانچ چھکے کھانے والے گجرات ٹائٹنز کے بائولر کی والدہ اپنے بیٹےکی وجہ سے ذہنی صدمے کا شکار ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ٹائٹنز کے نوجوان فاسٹ بائولر یش دیال کولکتہ نائیٹ رائیڈر کے خلاف میچ میںآخری اورر میں 29رنز کا دفاع کرنے میںناکام رہے تھے اور کولکتہ کے لیفٹ ہینڈڈ بیٹر رنکو سنگھ نے انھیں لگاتا پانچ چھکے لگا کراپنی ٹیم کو ناقابل یقین کامیابی دلوا دی تھی۔ جس کے بعدیاش دیال کی والدہ اپنے بیٹے کے دکھ کر دیکھ کرصدمے کا شکار ہوگئی ہیں اور گزشتہ کئی روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔یاش دیال کے والد ایک سابق ڈومیسٹک کرکٹر رہ چکے ہیں ۔ انھوںنے اپنے اعصاب کو مضبوط رکھتے ہوئے ایک جانب اپنی اہلیہ کو صدمےسے باہر نکالنے کی کوشش کی ہیں تو دوسری جانب اپنے بیٹے کو پیغام دیا ہے کہ وہ مایوس نہ ہو۔اچھے برے دن آگے بھی آتے رہیں گے۔
میرے بچے کا کیرئیر برباد ہوگیا پانچ چھکے کھانے والے بائولر کی والدہ دکھ برداشت نہ کرسکیں، انتہائی افسوسناک خبر
اپریل 13, 2023
0

