چھوٹا سا بچہ اپنی والدہ سے لڑکر نکلا اورسائیکل پر گھر سے کتنے سو کلو میٹر دور چلا گیا، وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا، ہوشربا رپورٹ

0


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک گیارہ سالہ لڑکا اپنی والدہ سے لڑائی کرکےسائیکل پر  130کلو میٹر دور اپنی نانی کے گھر پہنچ گیا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس بچے کا اپنی والدہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کی شکایت یہ اپنی نانی کولگاناچاہتاتھا جبکہ نانی کا گھراس کے اپنے شہر  شہر ہانگ ژو  سے 130 کلو میٹر دور  می جیانگ کاؤنٹی میں ہے۔ نانی کے گھر سے کچھ دور یہ بچہ تھک ہار کر ایک سرنگ میں بیٹھ گیا جہاں کچھ لوگوں نے اسے دیکھ کر باہر نکالا اور پولیس کو بلوایا۔ پولیس نے جب بچے کی بات سنی تووہ حیران رہ گئے۔ بچہ گھر سے صر ف ڈبل روٹی کھاکر اور پانی پی کر نکلا تھا۔ راستے میںکئی جگہ وہ غلط سمت میں چلا جاتا تھا لیکن سڑک پر لگے بورڈز کی مدد سے صحیح راستے پر آجاتا تھا۔پولیس نے بچے کے والدین او رنانی کو بلوا لیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !