آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر، مچل سٹارک اور فل سالٹ سمیت کئی کھلاڑیوں کے بلے اور دوسرا سامان چوری ہو گیا
اپریل 19, 2023
0
ممدہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے دوران انٹرنیشنل اور بھارتی کرکٹرر کے بیش قیمت بلوں، پیڈز، گلوز اور دوسرے بیش سامان کے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے.. میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی کیپیٹلز کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف چنا سوامی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے کے بعد جب بنگلور کے ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز دہلی پہنچی اور کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ہوٹل رومز میں اپنا سامان موصول کیا تو پتہ چلا کہ کرکٹ کٹس میں سولہ بیٹ ،گلوز، تھائی پیڈز، چیسٹ گارڈز اور ایلو گارڈز وغیرہ غائب پائے گئے. ان بلوں میں سے تین بیٹ ڈیوڈ وارنر، پانچ وکٹ کیپر بلے باز فل سالٹ جبکہ تین بیٹ یاش ڈھل کی ملکیت کے تھے. غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلوں کی قیمت ایک ایک لاکھ بھارتی روپے یعنی پاکستانی ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے. فرنچائز انتظامیہ نے ایر پورٹ حکام کو واقعے کی شکایت کر دی ہے.

