ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بائولر اور موجود ہ کمنٹیٹر سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آئوٹ ہوجانے سے ڈرتے ہیں۔یہ وہ پہلو ہے جس پر انھیں قابو پانا ہوگا۔ پی ایس ایل میچ کےدوران سائمن ڈول کو بابراعظم سے ایک طویل مکالمہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے بعد اب سائمن ڈول نے اس گفتگو کی تفصیلات شئیر کی ہیں۔انھوںنے کہا کہ انھوںنے بابر اعظم کو سمجھایا کہ کبھی بھی آئوٹ ہونےکے ڈر سےمت کھیلاکریں۔ کیونکہ ڈر مختصر فارمیٹ میں سٹرائیک ریٹ پر روک لگاتاہے۔ففٹی یاسنچری کے نزدیک پہنچ کر حد سے زیادہ محتاط ہوجانا قابل اصلاح ہے، ہدف کے تعاقب میں ایسا کرناٹھیک ہے لیکن ہدف مقرر کرتے ہوئے ایسا کرنے سے کچھ بھی اچھا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ پی ایس میچ کےدوران بابر اعظم نے اپنی سنچری کےنزدیک پہنچ کر زیادہ گیندیں کھیلی تھیں جسے خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بابر اعظم کے اندر ایک خوف ہے،جسےصرف میں تلاش کر پایا ہوں سابق کرکٹر نے حیران کن انکشاف کر ڈالا
اپریل 02, 2023
0
Tags
