جو مسلمان کھلاڑی روزہ رکھ کر کھیلتے ہیں ان سے کیا سلوک کیا جا ئے، فرانس ایک بار پھر حد سے گزرنے لگا

0

پیرس / فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ایک بار  پھر کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں جو مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بن رہے ہیں۔ اوراس بار رمضان المبارک کےدوران فرانس فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ لیگز کے میچوں کے دوران روزہ رکھنے والے مسلمان کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے ایک امتیازی فیصلہ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ میچوں کے دوران افطار بریک نہ کی جائے۔ فیڈریشن نے بظاہر اس کا مقصد یہ بتایا ہے کہ اس سے میچوں کےلئے مقررہ وقت بھی ضائع ہوتاہے، کھیل کا تسلسل بھی متاثر ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس سے قبل یہ الزام بھی تھا کہ فیڈریشن نے مبینہ طور پر ایونٹس میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کو پہلے پانچ روزے رکھنے سے منع کیا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !