کوپن ہیگن/ ڈنمارک (انٹرنیشل ڈیسک) ڈنمارک سمیت یورپ بھر میں اردو زبان کی بقا،افزائش اور ترویج کےلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل مثالی خدمات پیش کررہی ہے۔تنظیم پاکستانی بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مادری زبان کو سیکھنے کا شعور بیدار کرنے، ان میں تخلیقی اور فکری صلاحتیں بیدار کرنے اور کردار سازی کےلئے پروگرامز کا باقاعدگی سے انعقاد کررہی ہے۔ان پروگرامز کے انعقاد کا مقصد مادی و روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ تہذیب اور شائستگی پیدا کرنا بھی ہے۔یہاں یہ بتانا بھی اہم ہے کہ ان کورسز سے وابستہ اساتذہ بھی اعلیٰ کردار کی حامل اور قومی درد رکھنے والی شخصیات ہوتے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ڈنمارک سمیت یورپ بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بچوں کو اردو زبان اور اس سے جڑے ہوئے کثیر الجہتی پہلوئوں سے آراستہ کرنے کےلئے ان پروگرامز کا حصہ بنیں۔پروگرامز کے بارے میں معلومات کی غرض سے رابطہ کرنے کےلئے مندرجہ ذیل تفصیلات پیش خدمت ہیں۔
VALHØJVEJ 15B, 2500 VALBY - DENMARK
TELL: +45- 71 960 786
Email: valby@mqi.dk
Website: minhaj.dk
