شلپا شیٹی اور اکشے کمار دھڑکن کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے بات نہ کرتے لیکن اکیلے بیٹھ کر روتے رہتے، برسوں بعد حیران کن انکشاف

0

 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی آل ٹائمز کلاسک فلم دھڑکن کو اپنی اچھوتی لو سٹوری اور گیتوں کی بنا پر بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی. اس فلم میں اکشے کمار، شلپا شیٹی اور سنیل شیٹی نے نمایاں کردار نبھاے تھے. لیکن اب اس فلم کی کہانی سے ہٹ کر اس میں شامل دو فنکاروں سےمتعلق ایسا انکشاف ہوا ہے جس نے سننے جاننے والوں کو حیران کر دیا ہے. فلم کی ہیروئین شلپا شیٹی اور ان کے شوہر رام کا کردار نبھانے والے اکشے کمار کا ان دنوں تازہ تازہ بریک اپ ہوا تھا اور بریک کی وجہ اکشے کمار کی اہلیہ روینہ ٹنڈن تھیں جنھوں نے ایک جانب شلپا شیٹی کو بے عزت کرکے انھیں اپنے خاوند سے دور رہنے کو کہا تھا تو دوسری جانب اکشے کمار کو بھی شلپا سے تعلقات ختم نہ کرنے پر طلاق لینے کی دھمکی دی تھی چنانچہ اکشے کمار کو اپنا گھر بچانے کے لیے چار و ناچار یہ رشتہ ختم کرناپڑا. شلپا شیٹی کہتی ہیں کہ فلم کے ڈائیلاگ بولنے کے علاوہ میں اور اکشے ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کر رہے تھے. لیکن ہم دونوں کے اندر کیسے ہول اٹھ رہے تھے. شلپا شیٹی کہتی ہیں کہ مجھے ان سارے دنوں میں یہی محسوس ہوا کہ اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرنا شاید دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے. کئی بار مجھے لگا کہ میں یہ فلم مکمل نہیں کر پاوں گی لیکن فلم  کی پروڈکشن ٹیم میں شامل کچھ لوگوں کو اس معاملے کی خبر تھی. وہ بار بار مجھے سمجھاتے اور حوصلہ دیتے رہے. ورنہ وہ روگ کسی سے کہنا اور سہہ پانا دو ناممکن باتیں تھیں. فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد گھ جانے سے پہلے میں گھنٹوں وہیں بیٹھ کر روتی رہی.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !