اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا کے الیکشن کے لیے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی۔رجسٹرار آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کے لیے درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی، پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات دائر نہیں کیں۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی کے پی انتخابات سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کی جاتی ہے۔
خیبر پختونخوا الیکشن، سپریم کورٹ سے تحریک انصاف کےلئے بری خبرآگئی
اپریل 10, 2023
0

