ٹوکیو /جاپان (انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقی ایشیائی ملک جاپان میں اسلام سب سے زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے والا مذہب بن گیا۔ایک اندازے کے مطابق جاپان میں حالیہ برسوں میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 12ہزار سے دو لاکھ 30ہزار افرادتک پہنچ چکی ہے۔ان میں سے اکثریت نوجوان طبقے کی ہے۔اس طرح اوسط بنیادوں پر جاپان اسلام کی تیز رفتارمقبولیت کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔اسلا م قبول کرنے والوں کا کہناہے کہ انھوںنے اسلامی عبادات، عقائد او ر طرز معاشرت کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیااو ر طویل غور و غوض کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان لوگوں کا مزید کہناتھا کہ انھیں عبادات اور قرآن کی روشنی میں معاشرتی رہن سہن اپنانے سے بے پنا ہ سکون میسر آیا ہے۔اسلام کی جانب مائل ہونے والوں کا مزید کہنا تھا کہ درحقیقت اسلامی طرز معاشرت مثبت، ترقی پسند اور تعمیری فکروں کو اجاگر کرتا ہے۔
جاپان میں اسلام سب سے زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے والا مذہب بن گیا کچھ ہی عرصے کتنے لاکھ جاپانی عوام مسلمان ہوچکے ہیں، حیران کن اعداد و شمار
اپریل 09, 2023
0

