لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائز ر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کو اپنی فین سمجھ کر اس کےساتھ سیلفی بنا رہی ہیں لیکن اس دوران وہ خاتون مریم نواز کےخاندن کو چور کہنا شروع کردیتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوتی ویڈیو میں مریم نواز ایک خاتون کے ساتھ کھڑی ہوکر سیلفی بنانے لگتی ہیں کہ اس دوران وہ خاتون مریم نواز سے مخاطب ہوکر کہتی ہے۔" کیا آپ یہ کہہ سکتی ہیں کہ میری فیملی چور ہے" جس پر مریم نواز اس سے پوچھتی ہیں " کیا کہا آپ نے " اس پر وہ خاتون اپنے الفاظ دوہراتے ہوئے کہتی ہے کہ "کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ میری فیملی چور ہے کیونکہ آپ کی فیملی چوروں کی فیملی ہے" مریم نواز تحمل مزاجی اور شائستگی دکھاتے ہوئے ویڈیو ختم کردیتی ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے
مریم نواز نے جسے اپنی "فین" سمجھا وہ عمران خان کی "ایئر کنڈیشنر" نکل آئی pic.twitter.com/a0IM7pxjrD
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) April 8, 2023

