اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نے بائونسر پر افغان بلے باز نجیب اللہ کے زخمی ہونےکے واقعے کےحوالے سے دلچسپ انکشاف کیاہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان اللہ کا کہنا ہے لینتھ گیند ااور یارکر دونوں پر محنت کررہا ہے۔ آئندہ میچز میں میری کارکردگی میں واضح فرق نظر آئے گا۔ عمرگل کے ساتھ رہ اچھی باولنگ کا ہنر سیکھ رہا ہوں۔تیز سے تیز گیند کرنے کی کوشش ہے لیکن شعیب اختر لیجنڈ ہیں ،ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکتا۔انہوں نے بتایا کہ افغان بیٹر نجیب کو بال لگنے کے بعد ان کے پاس گیا اور پشتو میں سوری کیا، اس نے کہا کوئی بات نہیں یہ کھیل حصہ ہے۔
واضح رہےکہ آخری ٹی ٹوینٹی میں احسان اللہ کی گیند لگنے پر نجیب اللہ زخمی ہوگئے تھے۔ گیند ان کی ٹھوڑی کے نیچے لگی تھی جس کے بعد انھیں بیٹنگ چھوڑ کر باہر جانا پڑا تھا۔

