نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی دینے سے انکار کردیا گیا

0


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل بھی سیریز کا شیڈول دو بار تبدیل کیا جا چکا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !