کچے میں آپریشن کےدوران ڈاکوئوں نے آئی پنجاب پر گولیاں چلا ددیں

0

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان پرفائرنگ کی گئی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ہیں اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 2ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں






ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !