چین میں ایک شخص رات کو پڑوسی کی مرغیوں کےساتھ ایسی حرکت کرتا رہا کہ سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں،چونکا دینے والی رپورٹ

0

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص نے پڑوسی کی ہزاروں مرغیاں ڈرا ڈرا کر مارڈاالیں۔اس شخص کا نام گو ہے اور قریبی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پڑوسی نے بغیر اجازت اس کی زمین سے درخت کاٹ ڈالے جن کا بدلہ لینے کےلئے اس نے یہ حرکت کی تھی۔گو راتوں کو فلیش لائٹ مار کر پڑوسی کی مرغیوں کو ڈراتا تھا جس سے مرغیوں میں بھگدڑ مچ جاتی تھی اور وہ ڈر کے مارے ہلاک ہوجاتی تھیں۔اس سے قبل گو پڑوسی کی 500مرغیاں ہلاک کر کے جرمانہ بھر چکا تھا۔ جس کے بعد اب اس نےدوبارہ یہ حرکت کی۔گو اور پڑوسی کے درمیان یہ تنازع  اپریل 2022 سے چل رہا تھا جس میں عدالت نے گو کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !