لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نےسنجیدگی کے ساتھ بیٹنگ کی پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ نیٹس میں پاور ہٹنگ کی مشق کرتے ہیں۔پی ایس ایل میں بیٹنگ سے شاہین شاہ آفریدی کے اعتما د سے خاصا اضافہ ہوا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے پی ایس ایل میں اہم مواقع پر اوپر کے نمبروں پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔اب شاہین آفریدی قومی ٹیم کے کیمپ میں بولنگ کے فوری بعد نیٹ پر بیٹنگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں، شاہین آفریدی نیٹ پر اپنے تیز بولرز کا سامنا کرتے ہیں اور وہ الگ سے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کرتے ہیں۔اس مو قع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹنگ کا شروع سے شوق ہے لیکن باقاعدگی سے کی نہیں تھی، حال ہی میں جب میں ری ہیب میں تھا تو بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے
پی ایس ایل میںچند شاند ار اننگز کام آگئیں شاہین شاہ آفریدی اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے،مداحوں کےلئے بڑی خبر
اپریل 09, 2023
0

