روم/اٹلی (سپورٹس ڈیسک) اٹالین فٹ بال لیگ میچ کے دوران فلورنٹینا کلب کے غیر مسلم کھلاڑ ی نے ساتھی مسلم فٹ بالر کا روزہ افطار کروانے کےلئے ایک ایسا کام کرڈالا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔یہ حیران کردینے والا واقعہ اطالوی لیگ کے دوران فلورنٹینا کلب اور انٹرمیلان کلب کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔رمضان المبارک کے دوران کھیلے جارہے ان لیگ میچوں کےدوران مسلم کھلاڑیوں کو افطار کےلئے بریک لینے میں مشکلات درپیش ہیں۔لیگز کے منتظمین ایک طرف تو مسلم کھلاڑیوں کو روزے رکھنے سے منع کررہے ہیں دوسری جانب روزہ افطار کرنے کےلئے وقفہ کرنے پر بھی کڑی پابندیاں ہیں۔ اس سب کو دیکھتے ہوئےفلورنٹینا کلب کے کھلاڑی لوکا رہنیری نے ساتھی مسلمان کھلاڑی سفیان عم رباط کےلئے افطار کا وقت نکالنے کی تدبیر ڈھونڈی۔وہ عین افطار کے وقت انجری کا بہانہ کرکے زمین پر لیٹ گئے۔ جس پر ریفری نے کھیل روکا۔ اس دوران سفیان نے موقع کا فائدہ لیتے ہوئے جلدی سے روزہ افطار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر لوکا رہنیری کے اقدام کی شاندار لفظوں میں تعریف کی جارہی ہے۔
فٹ بال میچ کےدوران غیر مسلم کھلاڑی نے ساتھی مسلمان کھلاڑی کو روزہ افطار کرنے کا موقع دینے کےلئے کیا بہانہ رچایا، دنیا بھر میں تعریفیں ہونے لگیں
اپریل 04, 2023
0

