شاداب خان نے افغانستان سے ہارنے کے بعد کون سا سچ بولا تھا کہ کرکٹ بورڈ اب انھیں مسلسل تنگ کر رہاہے، سابق کرکٹرنے پول کھول دیا

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے انکشاف کیا ہےکہ شاداب خان کو سچ بولنے کی کڑی سزا دی جا رہی ہے۔کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ انھیں تنگ کرکے نفسیاتی بنانا چاہتی ہے۔اپنے ایک حالیہ بیان میں راشد لطیف کا کہناتھا کہ شاداب خان نے افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد بے باک انداز میں پریس کانفرنس کی تھی جس کے بعد اب انھیں نفسیاتی مریض بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 90فیصد لوگ اسی رویے سے تنگ آکر کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیتے ہیں۔شاداب خان کے ساتھ بھی یہی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد شاداب خان نے پی سی بی پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سیریز میں نہ بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جبکہ پی ایس ایل کے دوران بھی شاداب خان باربار کپتان بابر اعظم کی حمایت میںآواز بلند کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ رمیز راجہ نے بھی افغانستان کے خلا ف سیریز سے قبل الزام عائد کیا تھا کہ پی سی بی بابراعظم ، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی کی جنگ میں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنا چاہتاہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !