ایک بار شاہد آفریدی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تو تماشائیوں نے توڑ پھوڑ کر کے انھیں دوبارہ بیٹنگ پر بلانے کا مطالبہ کیا، پھر کیا ہوا، چونکا دینے والی رپورٹ

0

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جن لوگوں نے شاہد آفریدی کو ان کی پاور ہٹنگ کے عروج کے دنوں میں کھیلتے دیکھا ہے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس دور میں لوگ میچ دیکھتے ہی شاہد آفریدی کی بیٹنگ کی خاطر تھے. آفریدی نے روایتی سست کھیل کا کلچر ختم کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں سے اسٹیڈیم اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں کی دلچسپی کو زندہ کیا. اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ون ڈے میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بناکر اس وقت کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے شاہد آفریدی پلک جھپکتے ہی پوری دنیا میں مشہور ہو گئے تھے.  سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی پوری زندگی میں شاہد آفریدی سے زیادہ مشہور ہونے والا کھلاڑی نہیں دیکھا. انھوں نے کہا کہ آفریدی کی بیٹنگ کو لے کر تماشائی جنونی ہو جاتے تھے. ایک بار پشاور میں میچ کھیلا جا رہا تھا کہ شاہد آفریدی پہلی گیند پر آوٹ ہو گئے. جس پر مشتعل تماشائیوں نے اسٹیڈیم کے جنگلے اور گیٹ کو توڑ ڈالا. ان لوگوں کا مطالبہ تھا کہ شاہد آفریدی کو دوبارہ بیٹنگ کےلئے بلوایاجاے کافی دیر تک منت سماجت سے لوگوں کو سنجھایا گیا کہ ایسا کرنا ممکن نہیں ہے جس کے بعد آدھے سے زیادہ تماشائی میچ چھوڑ کر گھروں کو واپس چلے گئے. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !