بارسلونا /سپین (انٹرنیشنل ڈیسک) سپین کے علاقے بادلوانا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دو گروہوںمیں خوفناک تصادم، پانچ افراد شدید زخمی،سات گرفتار کر لیے گئے۔بارسلونا اردو سروس کے مطابق واقعہ لڑائی سانت روک محلہ کے پلاسہ روخامیں ہوئی۔ جہاں دو گروہ آپس میں جھگڑپڑے، لڑائی کےدوران ایک شخص کو خنجروں کے وار سے شدید زخمی کردیاگیا۔پیٹ او رنازک اعضا پر گہرے گھائو آنے سے متاثرہ شخص کی حالت ناز ک بتائی گئی ہے، واقعے کے دوران مشتعل پاکستانی نوجونوں نے کوڑے کے کنٹینر کو آگ بھی لگا دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر سات افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں مقیم ہے۔اس واقعے کے بعد پاکستانیوں میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بشکریہ بارسلونا اردو سروس

